جمعہ، 29 جنوری، 2016

آج کا سوال

پیارے نبی 
صلّی اللہ علیہ وسلّم 
کی 
والدہ ماجدہ 
کا انتقال 
کس عُمر میں ہُوا
 ؟

1 تبصرہ:

  1. سوال پیارے نبی ﷺ کی والدہ ماجدہ کا انتقال کس عُمر میں ہُوا ؟

    حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات :۔
    حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عمر شریف جب چھ برس کی ہو گئی تو آپ کی والدہ ماجدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ آپ کے دادا کے نانھیال بنو عدی بن نجار میں رشتہ داروں کی ملاقات یا اپنے شوہر کی قبر کی زیارت کے لئے تشریف لے گئیں۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے والد ماجد کی باندی امِ ایمن بھی اس سفر میں آپ کے ساتھ تھیں وہاں سے واپسی پر “ابواء” نامی گاؤں میں حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات ہو گئی اور وہ وہیں مدفون ہوئیں۔
    بوقت وفات حضرت آمنہ کی عمر تقریباً ۲۸ سال تھی اور وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے بعد چھ سال تین مہینے تک زندہ ہیں..

    نوٹ
    یہ میں نے کافی ریسرچ کے بعد لکھا ہے اِگر اِس میں کوئی غلطی ہے تو وہ میری نا سمجھی کی وجہ سے ہے

    محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے

    جواب دیںحذف کریں