جمعہ، 27 فروری، 2015

اس کڑی دھوپ میں جلتے ہوئے پاؤں کی طرح

اس کڑی دھوپ میں جلتے ہوئے پاؤں کی طرح
محمد مسعود میڈوز نونٹگھم 



اس کڑی دھوپ میں جلتے ہوئے پاؤں کی طرح
تو کسی اور کے آنگن میں ہے چھاؤں کی طرح


تو تو واقف ہے میرے جذبوں کی سچائی سے
پھر کیوں خاموش ہے پتھر کے خداؤں کی طرح


میں تو خوشبو کی طرح ساتھ رہا ہوں تیرے
تو بھٹکتا رہا بے چین ہواؤں کی طرح


وہ جو برباد ہوئے تھے وہی بدنام ہوئے ہیں
تم تو معصوم رہے اپنی اداؤں کی طرح


غم تو یہ ہے کہ ہمیں کوئی خوشی راس نہیں
زندگی کاٹ رہے ہیں ہم سزاؤں کی طرح



🌹🌹🌹

تمہیں مجھ سے محبت ہے

تمہیں مجھ سے محبت ہے

محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھا ہے 
کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے
ا سے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقین کی آخر ی حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو !
نگاہوں سے ٹپکتی ہو ‘ لہو میں جگمگاتی ہو !
ہزاروں طرح کے دلکش ‘ حسیں ہالے بناتی ہو !
ا سے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی کہ جیسے طفل سادہ شام کو اک بیج بوئے اور شب میں بار ہا اٹھے زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے محبت کی طبعیت میں عجب تکرار کی خو ہے کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی بچھڑ نے کی گھڑ ی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو اسے بس ایک ہی دھن ہے
کہو ’’مجھ سے محبت ہے ‘‘
کہو ’’مجھ سے محبت ہے تمہیں مجھ سے محبت ہے سمندر سے کہیں گہری ‘ستاروں سے سوا روشن پہاڑوں کی طرح قائم ‘ ہوا ئوں کی طرح دائم زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں محبت کے کنائے ہیں ‘ وفا کے استعار ے ہیں ہمارے ہیں ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں سنہر ا دن نکلتا ہے محبت جس طرف جائے ‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے کچھ ایسی بے سکو نی ہے وفا کی سر زمینوں میں کہ جو اہلِ محبت کو صدا بے چین رکھتی ہے کہ جیسے پھول میں خوشبو‘ کہ جیسے ہاتھ میں پارا کہ جیسے شام کاتارا محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں ر ہتی ہے گماں کے شاخچوں میں آشیاں بنتا ہے الفت کا  یہ عین وصل میں بھی ہجر کے خد شوں میں رہتی ہے محبت کے مسافر زند گی جب کا ٹ چکتے ہیں تھکن کی کر چیاں چنتے ‘ وفا کی اجر کیں پہنے سمے کی رہگزر کی آخری سر حد پہ رکتے ہیں تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھا م کر دھیرے سے کہتا ہے یہ سچ ہے نا ہماری زند گی اک دو سرے کے نام لکھی تھی  دھند لکا سا جو آنکھوں کے قریب و دور پھیلا ہے ا سی کا نام چاہت ہے تمہیں مجھ سے محبت تھی تمہیں مجھ سے محبت ہے محبت کی طبعیت میںیہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے



محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے

بدھ، 25 فروری، 2015

آخر کب تک

آخر کب تک 
محمد مسعود میڈوز نونٹگھم 
یو کے 


آخر کب تک داغِ جگر کو 
سب سے چھپا کے رکھوں گی 



روکھی پھیکی چہرے پر 
مُسکان سجا کے رکھوں گی



ایک نہ اِک دن بھید یہ میرا 
سب پر ہی کھل جائے گا



لوگوں سے کہنے کو 
کوئی بات بنا کے رکھوں گی



شہر یہ سارا دِن مُجھ کو 
تاریک سا اب تو لگتا ہے



تیرے لوٹ آنے تک میں 
دل کو جلا کے رکھوں گی 

منگل، 17 فروری، 2015

طبیب بن کے جو آ گئے ہو

طبیب بن کے جو آ گئے ہو
محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے


طبیب بن کے جو آ گئے ہو
میں نیم جاں تھا تو تم کہاں تھے



تمہاری اُلفت کی بے حسی پر
میں نوحہ خواں تھا تو تم کہاں تھے



ہر ایک گُل تھا خزاں رسیدہ
کہ آگ ہر سو لگی ہوئی تھی



بہار آئی تو آ گئے ہو
یہاں دھواں تھا تو تم کہاں تھے



اندھیرا جب تک طویل راہوں میں
رہا حکمراں تھا تو تم کہاں تھے



شعور گفتار آگیا ہے اب مجھے
نہ میرے لہجے میں زہر گھولو



مجھے اب اپنی زبان ملی ہے
میں بے زبان تھا تو تم کہاں تھے