بدھ، 1 جون، 2016

ڈیڑھ گھنٹہ

ڈیڑھ گھنٹہ وہ بھی قسطوں پر


آؤ خُدا را  سوچیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !!

جو رب دن کے چوبیس گھنٹے ہم کو یاد رکھتا ہے کھلاتا ہے پلاتا ہے ہر طرح کے مصائب سے بچاتا ہے احسان ہی احسان کرتا ہے ہمارے پاس اس مالک کے احسانات کا شکر ادا کرنے اور اس کے سامنے سجدے میں سر رکھ دینے کو صرف ہمارے پاس ڈیڑھ گھنٹہ بھی نہیں ہے ..؟

اور یہ ڈیڑھ گھنٹہ تو مسلسل بھی نہیں
وہ بھی  قسطوں میں پورا کرنا ہے

تین گھنٹے کی مووی دیکھ سکتے ہیں 
چار گھنٹے کا کنسرٹ اٹینڈ کر سکتے ہیں
پانچ دن کا ٹیسٹ میچ دیکھ سکتے ہیں 
چھ گھنٹے کی کلاسز لے سکتے ہیں 

لیکن افسوس..

کہ ہمارے پاس اس رب العالمین کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ بھی نہیں ہے

آؤ آج میں بھی وعدہ کرتا ہوں اور آپ بھی وعدہ کریں کہ ہم پانچ وقت کی نماز پڑھیں گے اللہ پاک ہم سب کو پانچ وقت اور وقت پر نماز ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے.. آمین.


آپکی دُعاؤں کا طلبگار 
محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے