منگل، 26 دسمبر، 2017

محبت ‏

تم محبت خرید لائے ہو مسعود 

پہلے گھر میں عذاب کیا کم تھے

پیر، 19 جون، 2017

ویرانیاں

کبھی آ کے میرے گھر کِی ویرانیاں تو دیکھ،
کتنا پیارا گھر تھا جو تیرے ہاتھوں اُجڑ گیا.

کتاب شامِ تنہائی

بدھ، 24 مئی، 2017

تب مجھے بہت یاد کرو گے تم 

جب کوئی پیار کرنے والا نہیں ہو گا اور سب رُلانے والے تمہارے اِرد گرد ہوں 


محمد مسعود میڈوز نوٹنگھم یو کے
موبائل نمبر 00447971835287 


مجبور ‏نہ ‏کر ‏



مُجھے مجبور نہ کر اے دِل! کہ رو پڑوں میں

میرے اشکوں کہ بہنے سے اُسے تکلیف ہوتی ہے

 اک راز ہے وہ ، دِل میں رہے اگر  تو اچھا  ہو  گا

میرے ہر آنسو میں کیونکہ، اُسی کی تحریر ہوتی ہے




محمد مسعود میڈوز نوٹنگھم یو کے

موبائل نمبر 00447971835287 



منگل، 23 مئی، 2017

اتوار، 12 مارچ، 2017

Urdu poetry

آ دیکھ زرا آ کے مجھے 

آ دیکھ زرا آ کے مجھے اے چین سے سونے والے
آ دیکھ روتے ہیں کیسے تیری یاد میں رونے والے 
🌹
نہیں آیا میری میت پہ کوئی بھی میرا اپنا 
میرے ہی قاتل تھے میری لاش پہ رونے والے 
🌹
تجھ کو آئے گی میرے لہو سے وفا کی خوشبو 
میرے ہی لہو سے چہرے کے نشان دھونے والے 
🌹
مجھے غیروں سے تو نہیں کوئی بھی شکوہ 
میرے اپنے ہی تھے میری کشتی ڈبونے والے 

Sad poetry

ڈھلتے ہوئے میرے اشک


میں نے اُلفت کے تقاضوں کو نبھایا اکثر 
اور لوگوں نے میرا درد بڑھایا  اکثر 
🍁
میں نے ٹوٹے  ہوئے لوگوں کو اُٹھانا چاہا 
اور لوگوں نے سر راہ مجھ کو گرایا  اکثر
🍁
میں نے چاہت کے زمانے میں تماشا نہ کیا
اپنے ڈھلتے ہوئے اشکوں کو چھپایا اکثر
🍁
یوں تیرے ترک تعلق سے شکایت کیسی 
چھوڑ دیتا ہے میرا ساتھ بھی سایہ اکثر

پیر، 27 فروری، 2017

کاش

کاش کہ آپ کو یاد کرنے پہ ثواب ملتا ہم کو

تو ہم بھی آج کھلے عام جنت کا دعوا کرتے


جمعرات، 2 فروری، 2017

پتہ پھر کیا ہوا

پتہ پھر کیا ہوا 

کہنے لگے واہ رے زندگی 

عرصہ بیتا۔ زندگی بیتی ۔ سب کچھ بیتا۔ 

لیکن  پھر بھی ۔ جو ہم پر بیتی 

وہ ہم ہی جانتے ہیں .!!


پتہ پھر کیا ہوا

پتہ پھر کیا ہوا 

وہ ملے اور داستان سننے کی ضد کی 

ہم ہنس ہنس کر اپنی داستان سناتے گئے 

اور اُنہوں نے رو رو کر اپنا بُرا حال کر لیا 


منگل، 31 جنوری، 2017

روکنا مت

مرد اگر ہاتھ چھڑا کر جانا چاہے تو کوشش کریں کہ ہاتھ بڑھا کر روک لیں ، ہو سکتا ہے وہ رُک جائے. لیکن اگر عورت ہاتھ چھڑا کر جانا چاہے تو کبھی مت روکنا کیونکہ وہ ہاتھ چھڑانے سے پہلے جا چکی ہوتی ہے 


اتوار، 29 جنوری، 2017

ناشکری

الســـــــلام علیکـــــــــم
صبـــــــــح بخیــــــــر زنـــــــدگـــــی

نعمتیں آہستہ آہستہ زحمتیں تب بنتی ہیں جب انسان ان کی نا شکری کرتا ہے..
ان کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں کرتا- اس میں سے دوسروں کا حق ادا نہیں کرتا -

قیصرہ حیات، ناول" پل صراط " صفحہ ٩٩

تیری یادیں

تیری یادیں 


بے سبب تو نہیں تیری یادیں تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا آنسووں کو کہیں چُھپا لینا کانپتی ڈولتی صداوں کوــــ!  چُپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا بےسبب بھی کبھی کبھی ہنسنا جب ہو بات کوئی تلخی کی موضوع گفتگو بدل دینا بے سبب تو نہیں تیری یادیں تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا




جمعہ، 27 جنوری، 2017

اِے دل


روکا تھا نا میں نے 
مت کرو کسی سے 
اتنا پیار اے دل..!  
اب تڑپتے ہو اور کہتے ہو کہ مجھے 
رات بھر نیند نہیں آتی...



کبھی مایوس نہ ہوں

کبھی کبھی دکھ کے کئی دور دیکھنے کے بعد یوں محسوس ہونے لگتا ہے جیسے خوشی آپ کے در کو خیر آباد کہہ چکی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا ، بھروسہ رکھیں اللہ کی پاک ذات پہ کیونکہ کائنات تبدیلی کے اصول پر چلتی ہے ، ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے ۔۔۔!!!!




بانٹنے کی عادت ڈالیئے ۔ چیزیں بھی ۔ جذبے بھی ۔ اور خوشیاں بھی ۔۔!!

-