منگل، 31 جنوری، 2017

روکنا مت

مرد اگر ہاتھ چھڑا کر جانا چاہے تو کوشش کریں کہ ہاتھ بڑھا کر روک لیں ، ہو سکتا ہے وہ رُک جائے. لیکن اگر عورت ہاتھ چھڑا کر جانا چاہے تو کبھی مت روکنا کیونکہ وہ ہاتھ چھڑانے سے پہلے جا چکی ہوتی ہے 


اتوار، 29 جنوری، 2017

ناشکری

الســـــــلام علیکـــــــــم
صبـــــــــح بخیــــــــر زنـــــــدگـــــی

نعمتیں آہستہ آہستہ زحمتیں تب بنتی ہیں جب انسان ان کی نا شکری کرتا ہے..
ان کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں کرتا- اس میں سے دوسروں کا حق ادا نہیں کرتا -

قیصرہ حیات، ناول" پل صراط " صفحہ ٩٩

تیری یادیں

تیری یادیں 


بے سبب تو نہیں تیری یادیں تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا

ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا آنسووں کو کہیں چُھپا لینا کانپتی ڈولتی صداوں کوــــ!  چُپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا بےسبب بھی کبھی کبھی ہنسنا جب ہو بات کوئی تلخی کی موضوع گفتگو بدل دینا بے سبب تو نہیں تیری یادیں تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا




جمعہ، 27 جنوری، 2017

اِے دل


روکا تھا نا میں نے 
مت کرو کسی سے 
اتنا پیار اے دل..!  
اب تڑپتے ہو اور کہتے ہو کہ مجھے 
رات بھر نیند نہیں آتی...



کبھی مایوس نہ ہوں

کبھی کبھی دکھ کے کئی دور دیکھنے کے بعد یوں محسوس ہونے لگتا ہے جیسے خوشی آپ کے در کو خیر آباد کہہ چکی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا ، بھروسہ رکھیں اللہ کی پاک ذات پہ کیونکہ کائنات تبدیلی کے اصول پر چلتی ہے ، ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے ۔۔۔!!!!




بانٹنے کی عادت ڈالیئے ۔ چیزیں بھی ۔ جذبے بھی ۔ اور خوشیاں بھی ۔۔!!

-