ہفتہ، 21 مئی، 2016

شب برات

اَلسَّــلاَمُ_عَلَيكُــم_وَرَحمَــةُ_اللهِ_وَبَـرَكـَاتــهُ

بسم الله الرحمن الرحيم

شب برات مبارک ہو 

اے اللہ رب العزت اے ساری کائنات کے شہنشاہ اے ساری مخلوق کے پالنے والے اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسانوں اور جناتوں کے معبود اے عرشِ اعظم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود اے عزت اور ذلت کے مالک اے بیماروں کو شِفا دینے والے اے بادشاہوں کے بادشاہ اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں تیرے خطاکار بندے ہیں ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں اے اللہ تو ہی بخشنے والا ہے 

اے ہمارے رب ہمیں معاف فرما ، توبہ کرنے والوں میں شامل فرما ، گناہوں سے دور رہنے کی تو توفیق عطا فرما
آمین
آج کی رات رب کریم سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں
اپنی عبادات میں اپنے پاکستان اور اپنے کشمیر کو مت بھولیے گا
اللہ اپنا سایا ہمیشہ ہم پر قائم رکھے آمین
بے شک وہ معاف کرنے والا ہے ، رحیم ہے ، کریم ہے ، عظیم ہے ،

آج کی رات نہ غفلت میں گزاری جائے
رب اکبر کی کرو حمد و ثنا آج کی 

آمیــــــــــن یا رب العالمین

اتوار، 8 مئی، 2016

دُکھ

 جانتا ہوں  میں دکھ کناروں کے
میرا دریا _____  پہ آنا جانا ہے 

محمد مسعود نونٹگھم یو کے

شاعری



منگل، 3 مئی، 2016

اپنی ماں کے نام


اپنی ماں کے نام 

ماں کی قبر پہ سر رکھے  میں تنہا ہی بیٹھا رہ گیا 
 اِے ماں اب تو میں خود تنہا رہ گیا
بلا لے پاس مجھے کہ اب
بن تیرے دل نہیں لگتا 
اپنے تو اِب سارے ساتھ چھوڑ گئیے اور ماں تیرے جانے کے بعد کُچھ رشتے بچے وہ بھی آہستہ آہستہ چُھوٹ رہے ہیں  ماں آپ بھی مجھے چھوڑ گئی
بھری دنیا میں  میں بس تنہا رہ گیا 
جن کو پالا تھا ۔۔ راتوں کو جاگ کر  
بڑے ہوئے تو سرد راتوں میں  
 وہ مجھے بے آسرا چھوڑ گئے  
ماں  ______ ماں ! 
کہاں ڈھونڈوں میں تمھیں ماں اب میں تھک گیا ہوں میں اپنے آپ کو سنبھلتے ہوئے اِس بھری دنیا میں کوئی نہیں ہے جس کے سر رکھ کر رؤں اِے ماں بس اب بلا لو  پاس مجھے 

آج شدت سے _____ دل چاہ رہا ہے ماں 
بند آنکھیں کھولوں اور تم سامنے ہو

جن کے پاس ماں ہے اس عظیم نعمت کی حفاطت کریں اِس  سے پہلے کہ یہ نعمت تم سے بچھڑ جائے۔
اور جن کے پاس نہیں ہے ہمیشہ یاد رکھنا کہ انھوں نے تمھارے لیے کیا کچھ کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتے رہنا 

تحریر محمد مسعود نونٹگھم یو کے