بدھ، 5 جنوری، 2022

سنو سال تو بدلتا رہے گا

یہ تو اپنے وجود سے ہی انقلاب کے دامن میں سکونت پذیر ہے جی ہاں یہاں ہر چیز تغیر پذیر ہیں آج حالات کچھ اور ہیں تو کل پرسوں/ نرسوں کچھ اور ہوں گے ساری چیزیں انتقال کی لچک سے ہم آہنگ ہیں انسان سے لیکر چرند و پرند تک حتہ کہ عیسوی اور ہجری کے کیلینڈر کے مطابق دن مہنے اور سال بھی بدلتے رہتے ہیں گھڑی کی سوئیاں ہر روز مکمل چوبیس گھنٹے تک چکر کاٹنے کے بعد ہمیں ایک نئے دن سے ملاقات کراتی ہیں اور ہم اس دن کے دامن میں پناہ لے کر کار ہائے حیات کی تکمیل میں جٹ جاتے ہیں یہ وہ نظام ہے جو ابتدائے آفرینش سے چلتا چلا جا رہا ہے آج تک نہ اس میں تبدیلی ہوئی ہے اور نہ کبھی ہو گی ہاں جب میرا پرورد گار حقیقی چاہے تو قیامت آئے گی اور سوائے ذات باری تعالی کے ہر چیز نست و ناہبود ہو جائیں گی ہم اس دنیاوی زندگی میں یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یہاں ہر بارہ مہنے پر سال بھی بدلتا رہتا ہے اگرچہ وہ ہجری کے اعتبار سے ہو یا عیسوی کے اعتبار سے  پر بدلتا ضرور ہے ایسے موقعوں پر ہماری تہذیب اور پرانی ریت یہی رہی ہے کہ ہم ایک نئے سال کی آمد کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکبادیاں پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی دیتے ہیں کہ آپکی زندگی میں آنے والا یہ نیا سال خیر سے گزرے آپ امسال سال کی تمام تر تلخیاں بھلا کر کسب حسنات کی کوشش کریں گے اور مجموعی اعتبار سے یہ سال آپ کے لیے کسی غیر مترقبہ سے کم نہیں ہو گا ان شاللہ میری اس دلی دعا کے ساتھ کہ زندگی خوبصورت ہے خوش رہیں اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین اللہ ربعلعزت آپ کو وہ سب کچھ عطا فرمائے جو سوچ رکھا ہے آپ اپنے وطن میں ہیں یا میری طرح کسی پردیس میں ہیں جو جہاں بھی ہے میرا رب سب کو اور جو جو آپ سے جوڑا ہے سب کو اپنی حفاظت میں رکھے جو ہمارے پیارے دل و جان سے عزیز اس دنیا فانی سے چلے گئے اللہ سب کو اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین آخر میں ہمیشہ کی طرح آپ مجھے اور مجھے سے جوڑے سب کے لیے دعا کریں

 آپکی دعاوں کا طلبگار محمد مسعود نوٹنگھم یو کے