اشاعتیں

اکتوبر, 2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لوگ اکثر پُوچھتے ہیں مُجھ سے میں شاعر کیسے بنا

تصویر
لوگ اکثر پُوچھتے ہیں مُجھ سے میں شاعر کیسے بنا محمد مسعود میڈوز نوٹنگھم یو کے    کبھی کبھی لوگ اکثر پُوچھتے ہیں مُجھ سے میں شاعر کیسے بنا ہو تو پڑ جاتا ہوں گہری سوچ میں سمجھا نہیں سکتا زندگی اور جنون کے تنگ رستوں پر اُنہیں لے جا نہیں سکتا جزیرے کی فصیلیں ڈھا نہیں سکتا وہ اندر جا نہیں سکتے اور میں باہر آنہیں سکتا مگر جی چاہتا ہے پُوچھنے والوں سے یہ پُوچھوں کبھی تنہائی کا کربِ مسلسل تم نے جَھیلا ہے کیا بنا کر سوچ کو نِشتر کبھی یادوں سے کھیلا ہے کیا سجایا شب کی خِلوت میں کبھی زخموں کا میلہ ہے کیا کبھی گَنے کی طرح پیلنے میں خود کو پَیلا ہے کیا اکیلے میں کبھی خود سے مسلسل گُفتگو کی ہے آپ نے نَمی اشکوں کی چائے میں کبھی گھولی کبھی پی ہے آپ نے کبھی چَرکا لگا جس ہاتھ سے، اُس کو دُعا دی ہے آپ نے بشاشت کی سجیلی اوڑھنی پھاڑی کبھی سِی ہے آپ نے خزاں رُت کی اُداسی ،دل کے آنگن میں اُتاری ہے کبھی کبھی جیتی ھوئی بازی لبِ خنداں سے ہاری ہے کبھی چاہت سے کی سوزِ نہاں کی آبیاری ہے تنہائی عُمر کی اپنے گلے لگ کر گُزاری ہے کبھی کبھی غم پر درد کے چہرے بنائے ہیں آپ نے کبھی تیرہ شبوں میں شعر لکھ کر گُنگنا...

20 لفظوں کی کہانی

تصویر

دُعا

دعا ___💙💙💙 اِے میرے مالک __!  میری گڑیا کے سب رنگ سلامت رکھنا __!! مجھ کو ڈر لگتا ہے __!!! کچے رنگ تو بارش کی ہلکی سی پھوہار میں بہہ جاتے ہیں  __! ایک ﺫرا سی دھوپ پڑے تو اُڑ جاتے ہیں  __!! اِے میرے مالک __! میری گڑیا کے سب رنگ سلامت رکھنا __!! مجھ کو ڈر لگتا هے __!!! 🙍🙍🙍

20 لفظوں کی کہانی

تصویر

یاد دہانی

تصویر
یاد دہانی  محمد مسعود نوٹنگھم یو کے یاد کراتا چلوں دو ہی گواہ تھے میری محبت کے  وقت اور ایک وہ ایک گزر گیا دوسرا مکر گیا

20 لفظوں کی کہانی

تصویر
20 لفظوں کی کہانی  محمد مسعود نوٹنگھم یو کے رب صرف ایک پکار کے فاصلے پہ ہے پکارو سہی  نگاہ سلجھ جائے تو یقین مانو کوئی الجھن نہ رہے