بدھ، 26 نومبر، 2014

دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا

دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا
محمد مسعود نوٹنگھم  یوکے


دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا
ہم نے چپ چاپ اسے خود سے بچھڑتے دیکھا



تجھ کو سوچا تو ہر سوچ میں خوشبو اُتری
تجھ کو لکھا تو ہر لفظ کو مہکتے دیکھا



یاد آ جائے تو قابو نہیں رہتا دل پر
ورنہ دنیا نے بھی ہم کو تڑپتے دیکھا



تری صورت کو فقط آنکھ ہی نہ ترسی ہے
راستوں کو بھی تیری یاد میں روتے دیکھا



ہم محبت کے لیے آج بھی دیوانے ہیں مسعود
یہ ایک الگ بات ہے کہ تو نے نہیں مُڑ کے دیکھا

1 تبصرہ:

  1. یہ بہت ذبردست شاعری ہے، آپ کی مزید شاعری ہو تو شیئر کریں ، جزاک اللّہ

    جواب دیںحذف کریں