اشاعتیں

نومبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یہ سب وہم کا کھیل ہے

تصویر
یہ سب وہم کا کھیل ہے ہم کبھی بھی کسی کے لیے اہم نہیں ہوتے ، یہ سب بس ہمارے وہم کا کھیل ہے ۔ اگر ہم کہیں اچانک غائب ہو جائیں تو کوئی ہمارا منتظر نہیں رہے گا ، یہاں کوئی کسی کے واسطے نہ منتظر رہا  نہ  بے چین ، لوگ اور چیزیں اتنی تیزی سے ہماری جگہ بھر دیتی ہیں کہ کبھی اگر ہم واپس آ بھی جائیں خود کا آنا خود پہ بھری گزرنے لگتا ہے دعاؤں کا طلبگار 

حقیقی زندگی میں ایسا کچھ بھی نہیں

تصویر
حقیقی زندگی میں ایسا کچھ بھی نہیں  یہ سب ڈراموں میں ہی ہوتا ہے حقیقی زندگی میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ ڈراموں میں لوگ مثبت کرداروں کے ساتھ مستقل زیادتی کرتے رہتے ہیں حتی کہ کئی اقساط گزر جاتی ہیں لمحات سرک کر بیت جاتے ہیں اور پھر آخری دو اقساط میں پردہ اٹھ جاتا ہے منفی کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔مکافات کے طور پر انہیں اپنے کیے کی سزا مل جاتی ہے دوسری جانب مثبت کردار آپس میں مل جاتے ہیں ایک دوسرے سے شکوے شکایتیں کرتے ہیں معافیاں تلافیاں ہوتی ہیں محبت کا اظہار ہوتا ہے اور ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے اس کے برعکس حقیقی زندگی میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مستقل زیادتی کرتے رہتے ہیں مقابل شخص اس امید پر یہ سب سہتا رہتا ہے کہ ڈراموں کی طرح اس کی زندگی میں بھی ایک ایسا موڑ آئے گا جب منفی کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آئے گی مکافات کے طور پر اس کے مجرم کو بھی اس کے کیے گناہوں کی سزا ملے گی ان کے رشتے بھی ان کو واپس مل جائیں گے شکوے شکایتیں دور ہو جائیں گی سارے اختلافات ختم ہو جائیں گے غلط فہمیوں کے بادل چھٹ جائیں گے معافیاں تلاف...

اپنی زندگی آسان کریں

تصویر
اپنی زندگی آسان کریں  کچھ لوگ زندگی میں صرف اس لیے آتے  ہیں کہ جب انکو کسی کی ضرورت پڑتی ہے ,وہ آپ سے بات کر لیں  اپنے دل کا بوجھ اتار لیں تھوڑا ہنس لیں سچ کہوں تو وقت گزار لیں وہ آپ کو ایک دوست یا ایک چاہینے والے کی طرح نہیں ایک ضرورت کی طرح Treat  کرتے ہیں آپ  انکو میسج کرو گے تو بات کریں گے نہیں کرو گے تو وہ آپکو بھول جائیں گے  لیکن اس سب سے علاوہ جو بات تکلیف دیتی ہے وہ یہ ہے کہ انکو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے خلوص کے ساتھ کس طرح کھیل رہے ہیں اس لیے جانے دو انکو اپنی زندگی سے اپنے لیے آسان کرو اپنی زندگی کو. اللہ پاک سب پر اپنی رحمتیں وسعتیں رفعتیں اور عروج و بلندیاں عطاء فرما آمین  دعاؤں کا طلبگار۔

إنا لله وإنا إليه راجعون

تصویر
إنا لله وإنا إليه راجعون کہاں کہاں سے اکٹھا کروں تجھے اے زندگی جہاں جہاں بھی دیکھتا ہوں جدھر بھی نظر ڈالتا ہوں تو بس بکھری ہوئی نظر آتی ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے  کہ جب میں اپنے برے وقت سے لڑ کر جینے کے لیے تیار ہو جاوں گا عین اسی وقت میری زندگی مجھے دھوکہ دے دے گی اور سب کہیں گے  ( إنا لله وإنا إليه راجعون ) دعاؤں کا طلبگار 

رشتے احساس کے

تصویر
رشتے احساس کے رشتے وہی خوبصورت ہوتے ہیں جن میں احساس کا جذبہ ہو کیونکہ ہمدردی تو ہر کوئی کر لیتا ہے مگر احساس کوئی کوئی کرتا ہے اور یہ احساس لفظوں سے ظاہر نہیں ہوتا لفظوں سے تو لوگ روٹھ جاتے ہیں یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر کوئی آپ کے مؤقف کو آپ کی من مرضی کے مطابق سمجھے بہتر یہی ہے کہ ایک چپ سو سکھ کے مقولے پر عمل کرتے رہیں اور ساتھ ساتھ انسانوں کے رویے اور برتاؤ سے یہ بھی معلوم کرتے رہیں کہ وہ آپ کے ساتھ کتنے مخلص ہیں دعاؤں کا طلبگار 

دل کا موسم

تصویر
 دل کا موسم بعض اوقات دل کا موسم بہت عجیب ہوتا ہے وہ ہر خواہش سے بے نیاز ہو جاتا ہے نا زندگی سے جانے والوں کا دکھ نا زندگی میں شامل  ہونے والوں  کی کوئی خوشی بلکہ دل چاہتا  ہے کہ اس جگہ سے کہیں بہت دور چلے جائیں جہاں کوئی بھی ہمیں پہچاننے والا نا ملے جہاں اپنی ذات ہو شناخت نا ہو صرف ذات وہ بھی اپنی ذات اور کبھی کبھی بعض اوقات تو تکلیف کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انسان کی زبان سے نہ تو کوئی دعا نکلتی ہے اور نہ ہی کوئی آہ یا بد دعا آنکھوں سے آنسو تک چھن جاتے ہیں کوئی راستہ سجھائی نہیں دیتا بے بسی کی انتہا ہوتی ہے۔ دعاؤں کا طلبگار

زبان سے نکلے الفاظ

تصویر
زبان سے نکلے الفاظ  زبانوں سے نکلے الفاظ میں بعض اوقات گولی کی طرح ڈائیریکٹ دِلوں کی ہلاکت کا سامان مخفی ہوتا ہے لہذا الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا کریں یاد رکھیں کہ معذرت کرنا اچھی بات ہے ضرور کریں لیکن یہ یاد رکھا کریں کہ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جنکا کفارہ معافی سے بھی ادا نہیں ہو سکتا اس لیے کسی کی جذبات کو روندنے سے پہلے ایک بار نہیں سو سو بار ضرور سوچ لیا کریں کہ آیا آپ کے بارے اگلے کے احساسات کیا رہیں گے رہتی دنیا تک  دعاؤں کا طلبگار 

آپ کی زندگی آپ کی اپنی ہے

تصویر
آپ کی زندگی چاہے کتنی ہی تکلیفوں سے گزر رہی ہو ،اپ کے اندر چاہے کتنی ہی بے بسی ہو ،اپ اداس ہو ،زندگی کا چاہے کوئی بھی مرحلہ ہو ،خوشی، غم یہ سب بس آپ کے اپنے ہی ہے ،کوئی دوسرا انسان آپ کو وقتی حوصلہ دے سکتا ہے ،جو کہ آپ کے لیے اس وقت بہتر بھی ہو گا لیکن پھر کیا؟  آپ پھر پریشان ہوگئے،زندگی ایک ہی راستے پر نہیں چلتی ،اس میں مختلف راستے آتے ہیں جن سے گزرنا پڑھتا ،سو بہتر یہی ہے کہ خود کا سہارا خود بنا جائے ،خود کو خود سنبھالا جائے ،اپنے دکھ ،خوشی خود تک رکھی جائے ،اپ کے ساتھ ہر وقت کوئی انسان نہیں رہ سکتا ،صرف ہمارے ساتھ ہم خود ہوتے ہیں جو ہمیشہ رہتے ہیں ،  اپنا بہترین دوست اللہ کو بنائے ،خود کو بنائے ،بس  وقت کے ساتھ سب چھوڑ تے جاتے ہیں ،ہم کس کس کا کب کب سہارا لیں گے ،بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں لیکن یہ بہت کم ہوتا ہے کہ وہ مخلص بھی ہو ۔ زندگی میں جس بھی مقام پر ہے  اٹھیں،زندگی میں آگے بڑھیں ، خود کو سمجھیں اور خود کے  ساتھ جیئں ،کیوں کہ ہمارے ساتھ ہم نے ہمیشہ رہنا ہے 

بعد میں بات کروں گا

تصویر
کیا ہم تم سے بعد میں بات کریں میں آپ کو بعد میں کال کروں گا بعد میں ملتے ہیں ہم بعد میں چلیں گے میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا ہم بعد کے لیے سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ بعد ہمارا نہیں ہوتا بعد میں ہمارے پیارے ہم میں نہیں رہتے بعد میں ہم ان کو سنتے نہیں ہیں اور نہ دیکھتے ہیں بعد میں بس یادیں ہی رہ جاتی ہیں بعد میں دن رات ہو جاتی ہے مسکراہٹ ایک غم بن جاتی ہے اور زندگی موت بن جاتی ہے بعد میں بہت دیر ہو جاتی ہے اور بہت خاموشی بھی کیوں کہ زندگی موت بن جاتی ہے  دعاؤں کا طلبگار 

زندگی میں دنیا کی اصلیت

تصویر
زندگی میں دنیا کی اصلیت  زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہم خود کو دنیا سے اور اپنے قریبی رشتوں سے دور کر لیتے ہیں لوگ ہمیں مغرور اور لاپرواہ سمجھنے لگتے ہیں، اور ہماری تنہائی پر مختلف فتوے جاری کرنے لگتے ہیں۔ مگر درحقیقت یہ دوری خود کو سنبھالنے اور دنیا کی اصلیت کو پہچاننے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس وقت انسان لہجوں کے اصل معنی سمجھنے لگتا ہے، لوگوں کے رویے اُس پر اثر انداز ہونا چھوڑ دیتے ہیں، اور کسی کے طنز یا نظر انداز کیے جانے کا احساس دل کو نہیں چبھتا۔ دعاؤں کا طلبگار 

سالوں کے دکھ

تصویر
سالوں کے دکھ سالوں کے دکھ لمحوں میں ختم نہیں ہوتے بعض دفعہ (معافی) مانگنے والا تو معافی مانگ کر اپنی تکلیف کم کرنے کی کوشش کرتا ہے یا اپنا اگلا راستہ آسان کرتا ہے مگر دوسری طرف معافی دینے والا کبھی کبھی ایسے مقام پہ ہوتا ہے کہ وہ مجرم کو تو معاف کر دیتا ہے مگر اس تکلیف کو نہیں بھول پاتا جو سزا اس نے برسوں کاٹی ہوئی ہوتی ہے اتنا صبر اور اتنا ظرف کہاں سے لایا جائے۔ دعاؤں کا طلبگار  دعاؤں کا طلبگار 

"گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے

تصویر
"گدھ ایک مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے جس کی فطرت میں الله تعالیٰ نے ایک غور فکر کا پیغام دیا ہے،،  اس کا کھاتے ہوئے پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی تو وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دھراتا ہے لیکن بھوک نہیں ختم ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے". یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لیئے لمحہ فکریہ ہیں, وہ کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے, مالِ حرام کھانا تمہارے لیئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں ہے, حرام کھانے سے پیٹ تو بھر جائے گا لیکن تمہاری بھوک کبھی ختم نہیں ہوگی۔!! اللّٰه پاک ہم سب کو رزق حلال کھانے کی توفیق عطا فرمائے. آمین 🤲🏻

غمگین پوسٹ

تصویر
غمگین پوسٹ  کسی کے تلخ یا غمگین پوسٹ کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کے انسان محبت میں دھوکہ کھا کر عشق میں ناکام ہو کر ایسا کچھ لکھتا ہے اکثر خوش مزاج لوگ بھی بہت تلخ باتیں کہہ اور لکھ جاتے ہیں کیوں کہ کچھ باتیں انسان پسند کرتا ہے کچھ اس کے مزاج میں ہوتی ہیں اور کچھ وہ زندگی سـے سیکھ لیتا ہے ہر بات کی وجہ محبت کا ہوجانا یا محبت کو کھو دینا نہیں ہوتا اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا دنیا میں محبت کے علاوہ اور بھی بہت سی تلخ حقیقتیں موجود ہیں جو انسان کو افسردہ کر دیتی ہیں  دعاؤں کا طلبگار 

مکافات عمل

تصویر
کسی کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو کھل کے دیں ورنہ صاف انکار کر دیں درمیانی راستہ منافقت کا ہے اور منافق انسان کسی رشتے کے قابل نہیں ہوتا.

غصہ

تصویر
ایک صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے بچپن میں کسی نے ایک بات کہی تھی جس کے لیے میں مرتے دم تک ان کا مشکور رہوں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تمہیں کسی کی کوئی بات بری لگے غصہ دلائے تو کبھی اس وقت اس بات کا جواب نہ دینا بلکہ اگلے دن جواب دینا۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس وقت بات سمجھ تو نہ آئی لیکن میں نے اسے ذہن میں بٹھا لیا۔ پھر جب میں بڑا ہوا اور اس بات پر عمل کرنا شروع کردیا۔ میں غصہ دلانے والی بات کا فوراً جواب نہ دیتا بلکہ اگلے دن پر چھوڑ دیتا۔ لیکن اگلے دن مجھے احساس ہوتا کہ وہ بات تو تھی ہی بہت فضول۔وہ تو جواب دینے کے قابل ہی نہیں تھی۔ پھر مجھے سمجھ آئی کہ دراصل انہوں نے مجھے وہ غصے کا لمحہ خاموش رہنا سکھایا ہے۔میں ساری زندگی ان کا مشکور رہوں گا۔ آج سائیکالوجی بھی یہی کہتی ہے کہ انسان کے جسم میں غصہ دلانے والا ہارمون صرف بارہ منٹ تک ایکٹیو رہتا ہے۔بس ہمیں اس وقت کو گزارنا ہوتا ہے۔

مکافات عمل

آج کل ہم دل و دماغ سے زیادہ انگلیوں کے ساتھ رشتوں کو نبھا رہے ہیں کیونکہ دور جدید میں ایک دوسرے کے پاس بیٹھ کر سننے اور سمجھنے کا ہمارے پاس ٹائم ہی نہیں ہوتا۔ 

خوبصورت الفاظ

تصویر
ہمیں کوئی خوبصورت لفظ کہا جائے تو ہم بیس سال چھوٹے ہو جاتے ہیں اور جب کوئی تکلیف دہ بات کہی جائے تو ہم ہزار سال کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔   غلط ہیں وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ باتیں بس یونہی کہی اور سنی جاتی ہیں۔حقیقت میں دلوں کو زندہ رکھنے والی چیزیں خوبصورت باتیں ہیں،   مہربان الفاظ، نرمی اور محبت، شکر گزاری کا اظہار اور اچانک کی گئی تعریفیں۔انسان ا تنی نازک مخلوق ہے،  ایک مہربان بات اسے آسمان کی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے اور ایک تکلیف دہ بات اسے زمین پر گرا دیتی ھے کسی کا دن خراب کر کے اپنا دن اچھا کرنے کی کوشش نہ کریں کسی سے ایسا سوال نہ کریں جس سے وہ ڈسٹرب ہو جائے ۔پرسنل زندگی کو کریدنے اور معلومات لینے کی کوشش نہ کریں۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔

ہم تنہا لوگ

کبھی کبھی ہم اتنے تنہا ہو جاتے ہیں کہ ہمارے پاس دکھ بانٹنے کے لیے اپنی ذات تک موجود نہیں ہوتی  انسان زندگی میں کچھ درد اپنی آنکھوں میں اور  کچھ درد اپنی مُسکراہٹ میں چُھپا لیتا ہے اور  کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو دل کے مکین بنتے ہیں۔  وہ هلكی هلكی تکلیف دیتے ہیں ، جو چاہتے نہ چاہتے برداشت ہو جاتی ہے ، کرنی پڑتی ہے ۔  اگر ان پر مرہم نہ رکھا جائے تو وقت کے ساتھ ، یہ درد تہہ تر تہہ دل پر  گہرے ، ان دیکھے زخم بناتے ہیں ، جن سے خون رستا ہے ، جو خشک نہیں ہوتا ، رستا ہی رہتا ہے 🙃 کچھ وقت کے لیے اس پر کُھرنڈ کی ایک تهہ آ بھی جائے پھر بھی ، تکلیف کا احساس بےکل رکھتا ہی ہے ۔  یہ ہم سب کا دل ہے جو ٹکڑے ٹکڑے ہے،  جس کی کرچیاں ہمارے ہی وجود میں پیوست ہیں ۔  لیکن دنیا میں کوئی زخم ایسا نہیں جس کا مرہم موجود نہ ہو۔  اس کا بھی مرہم موجود ہے۔ اس دل کو ایسا نہ رہنے دیں، اس پر توجہ دیں، اس کے مرہم کا انتظام کریں۔  اور اس کا پہلا اور بہترین مرہم یہ ہے کہ اسے "دعا" کے حوالے کر دیں۔ اسے دعا کی امان میں دے دیں۔ اسے اس رب کے پاس لے جائیں جس نے سینے میں ایک د...

دل گھڑی کی سوئیاں نہیں

دل گھڑی کی سوئیاں نہیں  اور کچھ چیزیں ختم ہو جائیں تو انہیں نئے سرے سے شروع کرنے کی دوبارہ ضد نہیں کرنی چاہیے چاہے تعلقات ہی کیوں نہ ہوں راستے بدل جائیں تو نعم البدل راستے ڈھونڈ لینےچاہیے اور نہ ملیں تو تنہا رہنا چاہیے دل بدل جائیں تو انہیں دلیلوں یادوں چاہتوں کے واسطے دے کر واپس نہیں موڑنا چاہیے دل گھڑی کی سوئیاں نہیں کہ ٹائم سیٹ کرنے کیلیے ہم آگے پیچھے لے جائیں جب دل بدل جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی سوئیوں کو صحیح وقت صحیح انسان کے ساتھ سیٹ نہیں کر سکتی دل بدلنے میں اور دلوں سے اترنے میں وقت نہیں لگتا۔ دعاؤں کا طلبگار 

زندگی کیا ہے

زندگی ایک کتاب کی ماند ہے، کچھ مضامین غمگین ہیں تو کچھ خوشگوار لیکن جب تک آپ صفحہ نہ پلٹیں گے آپ کبھی بھی نہ جان سکیں گے کہ اگلے صفحے پر کیا ہے۔۔

ہر تعلق کا اختتام جدائی ہے

ہر تعلق کا اختتام جدائی ہے پھر ایک وقت آتا ہے جب آپ کے من پسند لوگ آپ کی زندگی سے جانا شروع کرتے ہیں اور آپ چاہتے ہوئے بھی انہیں اپنے پاس رہنے کو مجبور نہیں کر سکتے اور ایک سیاه گہری خاموشی کی چادر اوڑھ لیتے ہیں وقت گزرتا جاتا ہے اور دھیرے دھیرے رشتوں پر سے آپ کا اعتماد اُٹھتا چلا جاتا ہے پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کو اپنی زندگی میں لوگوں کا آنا اور چلے جانا گو کہ حال میں تکلیف دیتا ہے مگر آپ سنبھل جاتے ہیں کیونکہ تب تک آپ جان چکے ہوتے ہیں کہ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے اور اس دنیا میں ہر تعلق کا اختتام جدائی ہے؟ دعاؤں کا طلبگار

رنج، غصہ، گلہ، تھا، میرا تھا

رنج، غصہ، گلہ، تھا، میرا تھا جو بھی اس شخص کا تھا، میرا تھا بے وفا، بد دماغ، ہر جائی کیا نہ تھا اور کیا تھا میرا تھا تجھ کو کیا لینا دینا ہے واعظ وہ صنم تھا خدا تھا میرا تھا اس کا تھا جو لٹا دیا اس نے اس میں جو کچھ بچا تھا میرا تھا کاش وہ اپنی جان چھڑا لیتا میرا جو مسلہ تھا میرا تھا کیوں کرے کوئی طنز مجھ پر وہ برا تھا بھلا تھا میرا تھا