کسی کے بارے میں غلط یا بُرا سوچنا
بد گمانی کیا ہے ( یا ) کسی کے بارے میں غلط یا بُرا سوچنا محمد مسعود نونٹگھم یو کے بدگمانی کیا ہے کسی کے بارے میں برا سوچنا، اس کے بارے میں غلط اندازے لگانا اور پھر ان اندازوں اور مفروضوں کی بنیا دپر کوئی اقدام کرگذرنا۔ بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت ، کوئی تکلیف، کوئی اختلاف یا کوئی پریشانی ہوجاتی ہے۔ اب ہم یہ سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ اس نے ایسا رویہ کیوں اختیار کیا، ایسا منہ کیوں بنایا، کیوں وہ اس وقت خاموش رہا وغیرہ۔ یہ بظاہر ایک نارمل سی بات ہے جو ہمارے ذہن میں پیدا ہوتی ہے۔ دراصل ہم کسی کے غلط روئیے کی توجیہہ کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ بات عام طور پر باڈی لینگویج میں ہوتی ہے اس لئے ہم اس سے براہ راست اس روئیے کی وجہ بھی نہیں پوچھ پاتے۔ یہیں سے گمانوں کا سفر شروع ہوتا ہے، یہیں سے ہم ٹوہ لینا شروع ہوجاتے ہیں، یہیں سے ہم اندازوں میں غلطاں ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ وجہ ہوگی یا وہ وجہ۔ اس منفی سوچ کے موقع کو شیطان بہت آسانی سے استعمال کرتا اور ہمارے ذہن میں اپنے بھائی یا بہن کے خلاف سوچیں پیدا کرتا ہے۔ وہ یہ خیال دل میں ڈالتا ہے ک...