جب شہر چپ ہو ہنسا لو ہم کو

جب شہر چپ ہو ہنسا لو ہم کو
شاعر محمد مسعود یوکے


جب شہر چپ ہو ہنسا لو ہم کو
جب اندھیرا ہو جلا لو ہم کو


ہم حیقیقت ہیں نظر آتے ہیں 
داستانوں میں چھپا ہم کو


دن نہ پا جائے کہیں صبح کا راز
صبح سے پہلے اُٹھا لو ہم کو


ہم زمانے کے ستائے ہیں بہت
اپنے سینے سے لگا لو ہم کو


وقت کے ہونٹ ہمیں چھو لیں گے  
ان کہے بول ہیں ہم گا لو ہم کو


( شاعر محمد مسعود یوکے )  


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیلنج ( سوال )

دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا

ماں