اشاعتیں

جون, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فادرز ڈے

تصویر
فادرز ڈے  ایک دن کی محبت یا عمر بھر کا سایہ؟   تحریر: محمد مسعود، نوٹنگھم، برطانیہ فادرز ڈے کیا ہے؟ یہ مغربی دنیا سے شروع ہونے والی ایک رسم ہے جس میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو باپ سے محبت اور شکر گزاری کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔ 2026 میں یہ دن آج بروز اتوار 21 جون کو منایا جا رہا ہے۔ اس دن اولاد اپنے والد کو تحفے دیتی ہے، کارڈ لکھتی ہے، سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ تصویریں لگاتی ہے اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے۔ اس دن کا مقصد بظاہر بہت خوبصورت ہے کہ ہم اس ہستی کو یاد کریں جس نے اپنی جوانی، اپنی خواہشات اور اپنی نیندیں ہماری پرورش پر قربان کر دیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا باپ سے محبت کے اظہار کے لیے سال میں ایک دن کافی ہے؟ کیا وہ رشتہ جسے ہمارے دین نے جنت کا دروازہ قرار دیا، اسے ہم صرف کیلنڈر کی ایک تاریخ تک محدود کر دیں؟  ہمارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "باپ جنت کے دروازوں میں سے بیچ کا دروازہ ہے، اب تمہاری مرضی ہے اسے ضائع کر دو یا اس کی حفاظت کرو"۔ ایک اور حدیث میں فرمایا: "اللہ کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے"۔ قرآن...

پردہ داری

تصویر
پردہ داری پردے میں پورا رہنا ہے ہمت کر کے چلنا ہے سر پر خوشی کا بوجھ لیے پھر بھی دل افسردہ ہے ہنستے ہوئے سب سے ملنا ہے درد کو دل میں رکھنا ہے محفل میں قہقہے بانٹیں ہیں رات کو آنسو پینا ہے پاؤں میں چھپے چھالے ہیں راہ کی کڑواہٹ سہنا ہے اپنے ہی کانٹوں سے الجھ کر اندر ہی اندر جلنا ہے دنیا کو دھوکا دینا ہے خود کو بھی بہلانا ہے آئینہ بھی حیران ہوا جھوٹی تصویر گھڑنا ہے زخموں کو مرہم دیتے ہیں مرہم سے زخم بڑھتا ہے مسعودؔ یہی دستور ہوا تنہائی میں سہتے رہنا ہے یہ غزل انسانی زندگی کے اس پہلو کی عکاسی کرتی ہے جہاں انسان اپنے دکھ، تکلیفوں اور اندرونی شکستگی کو دنیا کی نظروں سے چھپا کر جینے پر مجبور ہوتا ہے۔ محمد مسعود بیان کرتا ہے کہ بظاہر خوش اور مطمئن دکھائی دینے والا شخص اپنے دل میں بے شمار غم اور درد سموئے ہوتا ہے۔ وہ لوگوں سے مسکرا کر ملتا ہے، محفلوں میں خوشی بانٹتا ہے، لیکن تنہائی میں آنسوؤں کا ساتھ نبھاتا ہے۔ زندگی کی دشوار راہوں میں اسے کئی زخم اور اذیتیں ملتی ہیں، مگر وہ خاموشی سے سب کچھ برداشت کرتا رہتا ہے۔ محمد مسعود اس تلخ حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ انسان کبھی کبھی دنیا کے...