اشاعتیں

ڈیڑھ گھنٹہ

تصویر
ڈیڑھ گھنٹہ وہ بھی قسطوں پر آؤ خُدا را  سوچیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !! جو رب دن کے چوبیس گھنٹے ہم کو یاد رکھتا ہے کھلاتا ہے پلاتا ہے ہر طرح کے مصائب سے بچاتا ہے احسان ہی احسان کرتا ہے ہمارے پاس اس مالک کے احسانات کا شکر ادا کرنے اور اس کے سامنے سجدے میں سر رکھ دینے کو صرف ہمارے پاس ڈیڑھ گھنٹہ بھی نہیں ہے ..؟ اور یہ ڈیڑھ گھنٹہ تو مسلسل بھی نہیں وہ بھی  قسطوں میں پورا کرنا ہے تین گھنٹے کی مووی دیکھ سکتے ہیں  چار گھنٹے کا کنسرٹ اٹینڈ کر سکتے ہیں پانچ دن کا ٹیسٹ میچ دیکھ سکتے ہیں  چھ گھنٹے کی کلاسز لے سکتے ہیں  لیکن افسوس.. کہ ہمارے پاس اس رب العالمین کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ بھی نہیں ہے آؤ آج میں بھی وعدہ کرتا ہوں اور آپ بھی وعدہ کریں کہ ہم پانچ وقت کی نماز پڑھیں گے اللہ پاک ہم سب کو پانچ وقت اور وقت پر نماز ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے.. آمین. آپکی دُعاؤں کا طلبگار  محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے

شب برات

تصویر
اَلسَّــلاَمُ_عَلَيكُــم_وَرَحمَــةُ_اللهِ_وَبَـرَكـَاتــهُ بسم الله الرحمن الرحيم شب برات مبارک ہو  اے اللہ رب العزت اے ساری کائنات کے شہنشاہ اے ساری مخلوق کے پالنے والے اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک اے انسانوں اور جناتوں کے معبود اے عرشِ اعظم کے مالک اے فرشتوں کے معبود اے عزت اور ذلت کے مالک اے بیماروں کو شِفا دینے والے اے بادشاہوں کے بادشاہ اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں تیرے خطاکار بندے ہیں ہمارے گناہوں کو معاف فرما ہماری خطاؤں کو معاف فرما اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں اے اللہ تو ہی بخشنے والا ہے  اے ہمارے رب ہمیں معاف فرما ، توبہ کرنے والوں میں شامل فرما ، گناہوں سے دور رہنے کی تو توفیق عطا فرما آمین آج کی رات رب کریم سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اپنی عبادات میں اپنے پاکستان اور اپنے کشمیر کو مت بھولیے گا اللہ اپنا سایا ہمیشہ ہم پر قائم رکھے آمین بے شک وہ معاف کرنے والا ہے ، رحیم ہے ، کریم ہے ، عظیم ہے ، آج کی رات نہ غفلت میں گزاری جائے رب اکبر کی...

دُکھ

تصویر
 جانتا ہوں  میں دکھ کناروں کے میرا دریا _____  پہ آنا جانا ہے  محمد مسعود نونٹگھم یو کے شاعری

اپنی ماں کے نام

تصویر
اپنی ماں کے نام  ماں کی قبر پہ سر رکھے  میں تنہا ہی بیٹھا رہ گیا   اِے ماں اب تو میں خود تنہا رہ گیا بلا لے پاس مجھے کہ اب بن تیرے دل نہیں لگتا  اپنے تو اِب سارے ساتھ چھوڑ گئیے اور ماں تیرے جانے کے بعد کُچھ رشتے بچے وہ بھی آہستہ آہستہ چُھوٹ رہے ہیں  ماں آپ بھی مجھے چھوڑ گئی بھری دنیا میں  میں بس تنہا رہ گیا  جن کو پالا تھا ۔۔ راتوں کو جاگ کر   بڑے ہوئے تو سرد راتوں میں    وہ مجھے بے آسرا چھوڑ گئے   ماں  ______ ماں !  کہاں ڈھونڈوں میں تمھیں ماں اب میں تھک گیا ہوں میں اپنے آپ کو سنبھلتے ہوئے اِس بھری دنیا میں کوئی نہیں ہے جس کے سر رکھ کر رؤں اِے ماں بس اب بلا لو  پاس مجھے  آج شدت سے _____ دل چاہ رہا ہے ماں  بند آنکھیں کھولوں اور تم سامنے ہو جن کے پاس ماں ہے اس عظیم نعمت کی حفاطت کریں اِس  سے پہلے کہ یہ نعمت تم سے بچھڑ جائے۔ اور جن کے پاس نہیں ہے ہمیشہ یاد رکھنا کہ انھوں نے تمھارے لیے کیا کچھ کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتے رہنا  تحریر محمد مسعود نونٹگھم یو کے 

گستاخِ رُسول

تصویر
  گستاخِ رُسول نہ جانے کب کون کسے مار ڈالے گستاخِ رُسول کہ کر سارے کا سارا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے 

تنہا لوگ

تصویر
تنہا لوگ  تنہا لوگ اکثر سب سے زیادہ  رحمدل ہوتے ہیں ،  اداس لوگوں کی مسکراہٹ  سب سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے ، صدموں سے ٹوٹے لوگ سب سے  زیادہ عقلمند ہوتے ہیں ۔۔۔ یہ سب اس لیئے  کیونکہ جس تکلیف سے وہ گزرے ،  کسی اور کو سہتا نہیں دیکھنا چاہتے

تنہائی

تصویر
میرے پاس نا بیٹھو صاحب__!! میری تنہائی خفا ہوتی ہے!!