اشاعتیں

سنو سال تو بدلتا رہے گا

یہ تو اپنے وجود سے ہی انقلاب کے دامن میں سکونت پذیر ہے جی ہاں یہاں ہر چیز تغیر پذیر ہیں آج حالات کچھ اور ہیں تو کل پرسوں/ نرسوں کچھ اور ہوں گے ساری چیزیں انتقال کی لچک سے ہم آہنگ ہیں انسان سے لیکر چرند و پرند تک حتہ کہ عیسوی اور ہجری کے کیلینڈر کے مطابق دن مہنے اور سال بھی بدلتے رہتے ہیں گھڑی کی سوئیاں ہر روز مکمل چوبیس گھنٹے تک چکر کاٹنے کے بعد ہمیں ایک نئے دن سے ملاقات کراتی ہیں اور ہم اس دن کے دامن میں پناہ لے کر کار ہائے حیات کی تکمیل میں جٹ جاتے ہیں یہ وہ نظام ہے جو ابتدائے آفرینش سے چلتا چلا جا رہا ہے آج تک نہ اس میں تبدیلی ہوئی ہے اور نہ کبھی ہو گی ہاں جب میرا پرورد گار حقیقی چاہے تو قیامت آئے گی اور سوائے ذات باری تعالی کے ہر چیز نست و ناہبود ہو جائیں گی ہم اس دنیاوی زندگی میں یہ بھی دیکھتے ہیں کہ یہاں ہر بارہ مہنے پر سال بھی بدلتا رہتا ہے اگرچہ وہ ہجری کے اعتبار سے ہو یا عیسوی کے اعتبار سے  پر بدلتا ضرور ہے ایسے موقعوں پر ہماری تہذیب اور پرانی ریت یہی رہی ہے کہ ہم ایک نئے سال کی آمد کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکبادیاں پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی دیتے ہیں کہ آ...

جمعہ ‏مبارک

جمعہ مبارک  كائنات کا مالک اللہ عزوجل  ہمیشه آپکو اپنى رحمتوں كے سائے میں رکھے. الله پاک آپکی جان ، مال ، ایمان ، آبرو، روزی ، رزق ، علم ، عمل ، گھر، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد، زندگی ، خوشیوں، عبادات ، تقوی ،اخلاص ، اخلاق ، سادگی ، عاجزی، انکساری اور زندگی میں برکتیں، رحمتیں . وسعتیں، رفعتیں، اورعروج و  بلندیاں عطاء فرماۓ. آپکو  تاحیات تندرست، سلامت اور شادوآباد رکھے. آمین.‏ محمد مسعود نوٹنگھم

آج ‏کی ‏اچھی ‏بات

تصویر

یاد ‏

وہ مجھے یاد تو کرتا ہے یوں جیسے گھر کا دوزاہ کسی رات کھلا رہ جائے 

یا ‏اللہ ‏ہماری ‏مشکلیں ‏آسان ‏فرما ‏

یا اللہ ہماری مشکلیں آسان فرما سال 2020 ویسے تو پوری دنیا پر بھاری رہا مگر مسلمانوں کے لیے بلخصوص پاکستانیوں کے لیے کچھ زیادہ بہتر ثابت نہ ہوا اس سال کرونا وائرس کی وبا پھیلی. اس سال عمرہ پر پابندی لگی. اس سال مسجدوں کو بند کیا گیا۔ اس سال مذہبی اجتماعات پر پابندی لگی. اس سال عید کی رسومات پر بھی پابندی لگ گئی. اس سال لوگوں کو گھروں میں محصور ہونا پڑا. پاکستان ویسے ہی عرصہ دراز سے مشکلات کا شکار رہا لیکن. اس سال مشکلات کم نہ ہوئی بلکہ مزید بڑھتی گئی. کاروبار رک گئے لوگ بیروزگار ہو گئے. بچے اسکول جانے سے محروم ہو گئے ملک کی رونقیں خاک ہو گئی. لوگ بھوک سے مرنے لگے . چوریاں ڈکیتیاں بڑھ گئی قانون مزید اندھا ہو گیا.اور ایسا بہت کچھ اس سال ہو گیا جو سب کچھ بیاں کرنا یقیناً ممکن نہیں. اور آج یہ حادثہ کہ لوگ منزل کے قریب پہنچ کر اپنوں سے دور ہو گئے. یا اللّٰہ ! ہم تیرے گناہگار بندے تجھ سے رحم کی بھیک مانگتے ہیں. تیری ناراضگی سے توبہ کرتے ہیں تیرے قہر سے ڈرتے ہیں. اکثر تیری نا فرمانی کرتے ہیں. حلال و حرام کی تمیز چھوڑ دی ہے ہم نے، انسانیت کو شرمسار کیا ہم نے. کسی کا حق کھایا کسی کو رسوا کیا ت...

وہ ‏روٹھا ‏نہیں ‏تھا ‏

قسم خدا کی  مجھے اسے پانے کی بڑی جستجو تھی میرے دل میں مگر مجھے اس سے دور کرنے کی دعا کرنے والے بہت تھے

آخری لوگ

آخری لوگ ہم کتنے خوش نصیب لوگ ہیں ، کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریوں کی کہانیاں سنیں ، ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے بچپن میں محلے کی لکڑی کی بنی چھتوں پہ اپنے دوستوں کیساتھ روایتی کھیل کھیلے ، ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے لالٹین کی روشنی میں ناول پڑھے ، جنہوں نے اپنے پیاروں کیلیئے اپنے احساسات کو خط میں لکھ کر بھیجا ، ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا جنہوں نے کھلیانوں کی رونق دیکھی ، ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے عید کا چاند دیکھ کر تالیاں بجائیں ، ہمارے جیسا تو کوئ نہیں کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں جو سر پہ سرسوں کا تیل انڈیل اور آنکھوں میں سرمہ لگا کر شادیوں پہ جاتے تھے ، ہم وہ لوگ ہیں جو پلاسٹک کے جوتے پہن کے گلی ڈنڈا کھیلتے تھے ، اور گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو بابو سمجھتے تھے ، ہم وہ دلفریب لوگ ہیں جنہوں نے شبنم اور ندیم کی ناکام محبت پہ آنسو بہائے اور جہانگیر خان اور جانشیر خان کو نکمے ترین انسان سمجھتے رہے ، ہم وہ بہترین لوگ ہیں جنہوں نے تختی لکھنے کی سیاہی گاڑھی کرنے کیلیئے ...