بدھ، 14 جنوری، 2015

بیٹی

 بیٹی 
تحریر محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے  

بیٹی ایک ماں ایک بہن ایک دوست ایک رازدار کا امتزاج ہوتی ہے
یہ ایک کشمیرالجہت رِشتہ ہے گھر میں صرف اسکی موجودگی ہی رنگ اور خوشبو بھر دیتی ہے
جب تک غیر شادی شدہ ہوتی ہے بیٹی ایک ہمہ وقت شادمانی ہوتی ہے والدین کیلئے ہنسے کھیلنے والی گڑیا ہوتی ہے
وہ ماں سے رشتی کی وسعت ہوتی ہے اور باپ کی ہمہ وقت خبرگیری کرتی ہے وہ اپنی تھکی ماندی ماں کا ہاتھ بٹاتی ہے اوراپنے باپ کی پیشانی پر اُنس و محبت بھرا ہاتھ اسکے گھر واپس آنے پررکھتی ہے
جب آپ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں
جب آپ مایوس ہوں تو آپکو گلے لگا کرشادمانی سے مسکراتی ہے جب آپ اپنی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں تو پیار بھری ڈانٹ پلاتی ہے
وہ آپکو اپنے محبت بھری انداز سے حیران کر تی ہے  جب بیٹی بیاہی جاتی ہے تواسکی اُداس نگاہیں بتاتی ہیں 
کہ
وہ آپکو کتنا یاد کرتی ہے اور وہ ہمیشہ مشکل وقت میں آپ کے ہمراہ ہوتی ہے  آپ جانتے ہیں کہ صرف وہ ہی ایک ایسا رِشتہ ہے 
جو دیگر تمام  رِشتے داروں کو پسِ پشت ڈال دے گی جب آپکو اُس کی  ضرورت ہو گی 


محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے

Bati 
Mohammed Masood 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں