بدھ، 14 جنوری، 2015

خوشی اور غم

خوشی اور غم
محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے


خوشی اور غم زندگی کی وہ کیفیات ہیں جو ہر انسان پریکے بعد دیگرے طاری ہوتی رہتی ہیں کوئی بھی انسان نہ تو ہمیشہ خوش رہتا ہے اور نہ ہی ہمیشہ اداس جس طرح دن اور رات کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور تا ابد قائم رہے گا اِسی طرح جب تک یہ زندگی ہے ہر ذی حیات انسان کو کسی نہ کسی صورت خوشی اور غم کی کیفیات سے واسطہ بھی رہے گا جس طرح نہ ہی ہر وقت دن رہتا ہے اور نہ ہی رات اسی طرح انسان بھی نہ تو ہمیشہ خوش رہتا ہے اور نہ ہی ہمیشہ اداس یہ خوشی اور غم ہی ہے جوانسان کو اداسی یا مسرت سے دوچار کرتی رہتی ہے اب یہ انسان پر ہے کہ وہ ان دونوں کیفیات میں اپنی شخصیت کا توازن کس طرح برقرار رکھتا ہے۔
خوشی کے لمحات میں اللہ کریم کا شکر ادا کرنا چاہیئے اور غم کے لمحات میں صبر بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے سوگواریت کو اپنے اوپر طاری نہیں کرنا چاہیئے کہ یہ پھر مایوسی کی علامت ہے۔ خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔

اللہ کرہم سب کو خوش اور آباد رکھے۔آمین
   

     محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں