اچھا ہوا تو نہیں اُمید نہیں آس نہیں یاد نہیں

اچھا ہوا تو نہیں اُمید نہیں آس نہیں یاد نہیں
محمد مسعود نونٹگھم یو کے




اچھا ہوا تو نہیں اُمید نہیں آس نہیں یاد نہیں 
اب ہم تنہا ہوئے تو جینا سیکھ لیں گے ہم 



پہلے غم کی تشہیر کر دیا کرتے تھے ہم 
اب غموں کو تو پینا سیکھ لیں گے ہم



جن کے آنے پہ تم نظریں چرا بیٹھے ہو
جب اُنہوں نے وفا کی تو دیکھ لیں گے ہم



جل چکا ہے آشیانہ حفاظت کیا ہے ضرورت
ہم ہر بڑھتے ہوئے طوفان کو روگ لیں گے ہم 



پہلے کی طرح تیرے دھوکے میں نہ آئیں گے ہم 
اپنی منزل کے لیے خود ہی سوچ لیں گے ہم

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چیلنج ( سوال )

دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا

ماں