اس بلاگ سے مقبول پوسٹس
دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا
دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا محمد مسعود نوٹنگھم یوکے دل پر ایسے بھی عذابوں کو اُترتے دیکھا ہم نے چپ چاپ اسے خود سے بچھڑتے دیکھا تجھ کو سوچا تو ہر سوچ میں خوشبو اُتری تجھ کو لکھا تو ہر لفظ کو مہکتے دیکھا یاد آ جائے تو قابو نہیں رہتا دل پر ورنہ دنیا نے بھی ہم کو تڑپتے دیکھا تری صورت کو فقط آنکھ ہی نہ ترسی ہے راستوں کو بھی تیری یاد میں روتے دیکھا ہم محبت کے لیے آج بھی دیوانے ہیں مسعود یہ ایک الگ بات ہے کہ تو نے نہیں مُڑ کے دیکھا
ماں
ایک مدت سے میری ماں سوئی نہیں میں نے ایک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے اس ایک شعر نے مدت سے ذہن میں جگہ بنائی ہوئی ہے ویسے تو ماں کی عظمت سے کون بدنصیب نا واقف ہے لیکن اس کے باوجودان اشعار نے جو اس مضمون میں شامل ہیں ماں کے موضوع پرکئی ایک مضامین کے ہوتے ہوئے بھی اس عاجز کو بھی کچھ تحریر کرنے کی تحریک دی ہے ،شائد اس لئے کہ اللہ کے کرم سے ہمیشہ سے میں اپنی ماں کے قریب رہا ہوں یا پھر یوں کہہ سکتے ہیں کہ ماں نے اپنے قریب رکھا اور ہر مشکل اور ہر قدم پر نہ صرف رہنمائی کی ہمت افزائی کی بلکہ دعائیں دیں کامیابی کے لئے وظیفے پڑھے اور وہ سب کچھ کیا جو ان کے اختیار میں تھا،صحت ہو یا بیماری، خوشی ہو یا غم زندگی کے ہر معاملہ میں ماں نے حوصلہ بخشا،ہمیشہ یہ احساس ساتھ رہتا ہے کہ اللہ کے کرم کے ساتھ ماں کی دعائیں سایہ کئے ہوئے ہیں ، ماں کے ہوتے بڑی سے بڑی مشکل بھی پریشان نہ کرسکی،جب کبھی کوئی مشکل کا سامنا ہوتا ماں کے حضور حاضر ہوجاتے ان کی دعاء اور اللہ کے کرم سے ساری مشکل ختم ہوجاتی، اللہ کا شکر ہے ۔ داستان میرے لاڈوپیار کی بس ایک ہستی کے گرد گھومتی ہے پیار جنت سے اس لئے ہے مجھے یہ م...

سوال پیارے نبی ﷺ کی والدہ ماجدہ کا انتقال کس عُمر میں ہُوا ؟
جواب دیںحذف کریںحضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات :۔
حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عمر شریف جب چھ برس کی ہو گئی تو آپ کی والدہ ماجدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ آپ کے دادا کے نانھیال بنو عدی بن نجار میں رشتہ داروں کی ملاقات یا اپنے شوہر کی قبر کی زیارت کے لئے تشریف لے گئیں۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے والد ماجد کی باندی امِ ایمن بھی اس سفر میں آپ کے ساتھ تھیں وہاں سے واپسی پر “ابواء” نامی گاؤں میں حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات ہو گئی اور وہ وہیں مدفون ہوئیں۔
بوقت وفات حضرت آمنہ کی عمر تقریباً ۲۸ سال تھی اور وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے بعد چھ سال تین مہینے تک زندہ ہیں..
نوٹ
یہ میں نے کافی ریسرچ کے بعد لکھا ہے اِگر اِس میں کوئی غلطی ہے تو وہ میری نا سمجھی کی وجہ سے ہے
محمد مسعود میڈوز نونٹگھم یو کے