اور موت ڈیلیٹ کا بٹن دباتی نہیں۔
وہ شخص جو مر کر بھی پوسٹ کرتا رہا
دنیا نے آج تک ہر چیز پر لکھا ہے،
محبت پر، نفرت پر، سیاست پر، دولت پر،
مگر کسی نے اس ایک سچ پر نہیں لکھا
جو تم اس وقت پڑھ رہے ہو۔
تم زندہ ہو،
مگر تمہاری انگلیاں ایک مردہ دنیا کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
تمہارا موبائل تمہاری قبر سے زیادہ خاموش ہے،
اور تمہاری ٹائم لائن تمہاری زندگی سے زیادہ بولتی ہے۔
سوچو ذرا
کل جب تم نہیں ہو گے،
تمہاری فیس بک آئی ڈی پھر بھی آن لائن ہو گی۔
لوگ تمہاری پرانی تصویر پر لائک کریں گے،
تمہاری سالگرہ پر آپ کو جنم دن کی مبارکباد لکھیں گے،
اور تم جواب نہیں دے سکو گے۔
تم مر جاؤ گے،
مگر تمہارا اکاؤنٹ نہیں مرے گا۔
یہ پہلی صدی ہے جس میں انسان مرنے کے بعد بھی پوسٹ کرتا ہے۔
اس کی یادیں، اس کی باتیں، اس کی ہنسی،
ایک سکرین میں قید ہو کر ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔
تو مجھے بتاؤ،
تم آج کیا لکھ رہے ہو؟
کیونکہ تم جو آج لکھو گے،
وہ تمہارے مرنے کے بعد بھی تمہاری طرف سے بولے گا۔
اگر تم نے نفرت لکھی، تو قبر میں بھی نفرت تمہارا تعارف بنے گی۔
اگر تم نے محبت لکھی، تو قبر میں بھی محبت تمہاری خوشبو بنے گی۔
دنیا تمہیں تمہارے چہرے سے نہیں،
تمہاری آخری پوسٹ سے یاد رکھے گی۔
اس لیے آج کچھ ایسا لکھو،
کہ جب تم نہ رہو،
تو تمہاری تحریر تمہارے لیے دعا بن جائے،
گالی نہ بنے۔
کیونکہ فیس بک بھولتی نہیں،
انٹرنیٹ معاف نہیں کرتا،
اور موت ڈیلیٹ کا بٹن دباتی نہیں۔
آج تم زندہ ہو،
اپنی آخری پوسٹ کو اپنی پہلی نیکی بنا لو۔
دعاؤں کا طلبگار محمد مسعود نوٹنگھم برطانیہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں